ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر عمران خان کی رہائی کی بات بے بنیاد ہے: امریکی محکمہ خارجہ
ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر عمران خان کی رہائی کی بات بے بنیاد ہے: امریکی محکمہ خارجہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر عمران خان کی رہائی کی بات بے بنیاد ہے: امریکی محکمہ خارجہ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ کامیابی پر عمران خان کی رہائی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔پریس بریفنگ کے دوران، میتھیو ملر نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بات پہلے بھی کئی بار کہی جا چکی ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائیاں پاکستان کے عدالتی نظام کا معاملہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے، اور یہ فیصلے پاکستانی عوام اور ادارے ہی کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا پہلے ہی یہ واضح کر چکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی برطرفی میں ان کا کوئی کردار نہیں، اور امریکا پاکستانی عدالتوں کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر عمران خان کی رہائی کی بات بے بنیاد ہے: امریکی محکمہ خارجہ
urdu-news-478