وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ، دوست ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

Urdu News

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ، دوست ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ، دوست ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کا عزم، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، جس کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024 میں شرکت کریں گے، جس میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا بھی امکان ہے، جس میں اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو متوقع ہے۔مزید برآں، وزیراعظم شہباز شریف کا 31 اکتوبر کو قطر کا دورہ بھی متوقع ہے، جہاں قطر کے ساتھ تعلقات پر بات چیت ہوگی اور وہ کوپ 29 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔urdu-news-465 وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ، دوست ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

شگر، یونین کونسل وزیر پور اور گلاب پور کو سابق ادوار میں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے نے اپنے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان

کیلیفورنیا گرین پارٹی کی صدارتی الیکشن مہم کو مسلم تنظیموں کی حمایت، فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں