شگر، یونین کونسل وزیر پور اور گلاب پور کو سابق ادوار میں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے نے اپنے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان
شگر، یونین کونسل وزیر پور اور گلاب پور کو سابق ادوار میں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے نے اپنے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ یونین کونسل وزیر پور اور گلاب پور کو سابق ادوار میں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے نے اپنے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انشاء اللہ وزیر پور اور گلاب پور کو ان کا حقوق حاصل یوگا۔ وزیر صحت نے گزشتہ دنوں وزیر پور کا دورہ کہا ۔ وزیر پور پہنچنے پر عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام اور عمائدین علاقہ نے وزیر پور کوالگ یونین کونسل بنانے ، بوائز ہائی سکول، گرلز ہائی سکول وزیرپور مڈل سکول، بوندو ڈسپنسری ، متلو پرائمری سکول ، باغنی ڈسپنسری، نیالی ری کارپیٹنگ روڈ سمیت کئی دیگر پروجیکٹس لانے پر راجہ محمد اعظم خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے وزیر پور کیلئے اے کلاس ڈسپنسری بنانے کا اعلان کیا میں جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں مجھے سے پہلے منتخب نمائندے نے اس علاقے کے لئے کچھ نہیں کیا میں دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتا اور شاندار استقبال کرنے پر علماء عمائدین کا شکریہ ادا کیا. urdu news
کیلیفورنیا گرین پارٹی کی صدارتی الیکشن مہم کو مسلم تنظیموں کی حمایت، فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ