اسلام آباد پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

urdu news

اسلام آباد پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقتصادی پالیسیوں کے اثرات سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات اگست 2024 میں 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق، اگست 2024 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا، جو 1.64 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ اگست 2023 میں یہ 1.46 بلین ڈالر تھیں۔
بنگلا دیش میں سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی پابندیوں کے نتیجے میں چین کی مصنوعات کی طلب میں کمی نے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کے لیے ایک نیا موقع فراہم کیا ہے۔ بنگلا دیش میں بڑھتی ہوئی لاگت اور سیاسی بے یقینی کے ساتھ ساتھ چین پر عائد پابندیوں نے عالمی کپڑے کے درآمد کنندگان کو پاکستان، بھارت، اور ویتنام جیسی متبادل مارکیٹوں کی طرف راغب کیا ہے۔
اس پس منظر میں، اگست 2024 میں نٹ ویئر اور بیڈ ویئر کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں سال بہ سال 28 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان کی لسٹڈ ٹیکسٹائل کمپنیوں نے اس صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توقع ظاہر کی ہے، جس سے کمپنیوں کے منافع میں اضافہ اور ملکی معیشت میں استحکام ممکن ہوگا۔
موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں، پاکستان کے پاس اپنے قدم جمانے اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنا کر برآمدات میں مزید اضافے کا سنہری موقع ہے۔ بلا شبہ، یہ اضافہ پاکستان کی صنعتی ترقی میں حکومتی اقدامات اور ایس آئی ایف سی کی معاونت کا واضح ثبوت ہے۔
urdu-news-454

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت سردیوں سے پانی ، بجلی ، خوراک ، روڈ کے حوالے حکمت عملی اور بالائی علاقوں میں سردیوں سے قبل خوراک اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس۔

شگر ایبروزی سکول سسٹم کی پرائمری سیکشن کہ تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز، امام۔جمعہ شگر سید طہ الموسوی ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس پی شگر شیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین نے سنگ بنیاد رکھ دیا

بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی زیرِ صدارت ایکسٹرنل ایگزامنیشن بورڈ کا پہلا اجلاس

سرفہ رنگا میں لشکر کشی اور علماء کی توہین ناقابل برداشت ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شگر کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔ لاہور علمائے شگر لاہور کے رہنماؤں شیخ باقر مجلسی ، شیخ فرمان عابدی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں