26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر

Urdu News

26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر.، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ میاں آصف کی جانب سے آرٹیکل 184(3) کے تحت یہ درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت عظمیٰ سے 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ پارلیمان عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے والی کوئی ترمیم نہیں کر سکتی، کیونکہ عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔ پارلیمان کا عدالتی امور میں مداخلت کرنا عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی کو متاثر کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل بھی افراسیاب خٹک کی جانب سے سپریم کورٹ میں اسی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا تھا
۔urdu-news-452

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت سردیوں سے پانی ، بجلی ، خوراک ، روڈ کے حوالے حکمت عملی اور بالائی علاقوں میں سردیوں سے قبل خوراک اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس۔

شگر ایبروزی سکول سسٹم کی پرائمری سیکشن کہ تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز، امام۔جمعہ شگر سید طہ الموسوی ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس پی شگر شیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین نے سنگ بنیاد رکھ دیا

بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی زیرِ صدارت ایکسٹرنل ایگزامنیشن بورڈ کا پہلا اجلاس

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں