بوائز ہائی سکول تسر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔پانچ روزہ اس تربیتی ورکشاپ سے معاون فاؤنڈیشن کے تیس اساتذہ نے استفادہ کیا
بوائز ہائی سکول تسر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔پانچ روزہ اس تربیتی ورکشاپ سے معاون فاؤنڈیشن کے تیس اساتذہ نے استفادہ کیا
urdu news
شگر(نامہ نگار) معاون فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بوائز ہائی سکول تسر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔پانچ روزہ اس تربیتی ورکشاپ سے معاون فاؤنڈیشن کے تیس اساتذہ نے استفادہ کیا۔urdu news محکمہ تعلیم شگر کے تربیت معلم کے دو اساتذہ محمد جواد شگری اور اسلم ناز شگری نے جدید تدریسی طریقوں سے اساتذہ کو روشناس کرایا۔ urdu news ورکشاپ کے اجزاء میں ہوورڈ گارڈنر کا کثیر الزہانتی نظریہ، جدید طریقہ ہائے تدریس، لیسن پلاننگ، کلاس روم مینیجمینٹ، اخلاقیات کی تعلیم، بلوم ٹیکسونومی اور دیگر اہم عنوانات شامل تھے۔ urdu news پانچویں دن کے اختتام پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں معاون فاؤنڈیشن کی پروگرام ڈائریکٹر نائلہ یاسمین اور ڈی ڈی او ہائی سکول تسر مہدی علی محمودی نے شرکت کیں۔urdu news اس موقع پر باشہ، برالدو، تسر اور گلاب پور کو سکولوں سے ٹریننگ میں شامل اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ ٹریننگ نہایت شاندار رہی جس کا اطلاق وہ کلاس رومز میں جاکے کریں گے۔ urdu news پروگرام ڈائریکٹر معاون فاؤنڈیشن نائلہ یاسمین نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر ماسٹر ٹرینرز اور شرکاء کو مبارکباد پیش کیا اور اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں سے سیکھے ہوئے مواد کو بچوں کے مفاد کے لئے کلاس رومز میں اطلاق کریں تاکہ موثر تدریس ممکن ہو سکے۔urdu news اس موقع پر مہدی علی محمودی ڈی ڈی او تسر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ اساتذہ کو کردار بڑا اہم ہے۔ یہ دنیا کا حساس ترین پیشہ ہے جس میں محض درس نہیں بلکہ درد کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کے ہاتھوں قوموں کا مستقبل پروان چڑھتا ہے لہذا ہم اساتذہ کو دیگر تمام پیشوں سے منسلک افراد سے زیادہ احساس زمہ داری کی ضرورت ہے۔ urdu news