پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 100 انڈیکس 90,000 کی حد عبور کر گیا

Urdu News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 100 انڈیکس 90,000 کی حد عبور کر گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 100 انڈیکس 90,000 کی حد عبور کر گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس نے پہلی بار 90,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1,109 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 90,055 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی بنچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس نے 1,751 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 88,000 کی حد عبور کی تھی اور ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ہفتے کا آغاز 21 اکتوبر کو 85,250 پوائنٹس سے ہوا تھا، جو کاروبار کے اختتام پر 807 پوائنٹس کے اضافے سے 86,057 پوائنٹس پر پہنچ گیا، اور اس کے بعد سے مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ یہ مثبت صورتحال سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 100 انڈیکس 90,000 کی حد عبور کر گیا
urdu-news-443

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بحیثیت چیئرمین کمیٹی سی ایم پیکیج برائے افراد باہم معذور ان افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

اسکردو لیڈی ڈاکٹر ندا فاطمہ کی مبینہ غفلت برتنے کے نتیجے میں مریضہ (ب) کی حالت خراب ہونے پر لواحقین نے 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

یونیورسٹی آف بلتستان ا سکردو میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں