عمائدین مختاران و یوتھ آرگنائزیشن یونین کونسل مرہ پی نے ڈپٹی کمشنر شگر سے درخواست، چراگاہ نمبر 3 یونین کونسل مرہ پی کی بندوبستی چراگاہ ہے جہاں سے مہاجرین کو غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی

urdu news

عمائدین مختاران و یوتھ آرگنائزیشن یونین کونسل مرہ پی نے ڈپٹی کمشنر شگر سے درخواست، چراگاہ نمبر 3 یونین کونسل مرہ پی کی بندوبستی چراگاہ ہے جہاں سے مہاجرین کو غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عمائدین مختاران و یوتھ آرگنائزیشن یونین کونسل مرہ پی نے ڈپٹی کمشنر شگر کو ایک درخواست گزاری تھی جسمیں حالیہ چراگاہ نمبر 3 میں عدالتی فیصلے کے بعد تحصیلدار شگر و ریونیو سٹاف کی جانب سے نشاندہی پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور اظہار کیا کہ چراگاہ نمبر 3 یونین کونسل مرہ پی کی بندوبستی چراگاہ ہے جہاں سے مہاجرین کو غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی۔حال ہی میں معزز عدالت نے پرانا شجرہ عکس کو بحال کرتے ہوۓ مہاجرین کو الاٹ شدہ زمینوں سے الاٹمنٹ کا حکم صادر فرمایا ہے جبکہ شگر ریونیو سٹاف ہماری چراگاہ سے مہاجرین کو الاٹ کرنے کے لۓ کوشاں ہے لہذا ہمارے مختاران اور سرکردگان کی غیر موجودگی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہماری چراگاہ سے زمین الاٹ کرنے کی ہزگز اجازت نہیں دی جاۓ گی بصورت دیگر بھرپور عوامی مزاحمت ہو گی۔ڈی۔سی شگر نے ,تحت ریونیو ریکارڈ عملدرآمد کے لیے اے۔سی شگر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مذکورہ درخواست فارورڈ کردیا ۔۔چیف آرگناٸزر MYO اینڈ ٹیم نے تحصیلدار۔ ناٸب تحصیل دار کو فالو اپ کر کے حلقہ پٹواری کو مذکورہ درخواست پر رپورٹ جمع کرانے کے لۓ قانونی عمل کو پورا کر کے درخواست متعلقہ زمہ داران تک پہنچا دیا ۔ اگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پرانا عکس شجرہ سے ہٹ کر نشاندھی کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ urdu news

وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان کا شگر کے بالائی علاقہ برالدو کے مختلف علاقوں کا دورہ

اردو شاعری کا ایک حوالہ”عارف سحاب“ سکینہ اسوہ گرلز کالج سکردو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں