سموگ کا راج لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، شہری صحت کے سنگین خطرات سے دوچار
لاہورسموگ کا راج لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، شہری صحت کے سنگین خطرات سے دوچار
رپورٹ، 5 سی این نوز
لاہور. سموگ کا راج لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، شہری صحت کے سنگین خطرات سے دوچار، سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت نے لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست کر دیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک سطح 500 سے تجاوز کر چکی ہے، جس سے شہریوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آلودگی کی اس سنگین صورتحال کے نتیجے میں آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری اور دیگر صحت کے مسائل تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کروانے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ماہرین ماحولیات کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافہ کرنے میں سب سے بڑا کردار دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا ہے، جن میں بغیر لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والے موٹر سائیکل رکشے اور لوڈر رکشے شامل ہیں۔ یہ گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر بے قابو طور پر آلودگی پھیلا رہی ہیں۔موسمیاتی صورتحال کے مطابق، آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم، موجودہ صورتحال میں بارش کے کوئی امکانات نظر نہیں آ رہے۔
urdu-news-426
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع، فوری سماعت کی درخواست
اردو شاعری کا ایک حوالہ”عارف سحاب“ سکینہ اسوہ گرلز کالج سکردو
طلباء تحریک، پروفیسر قیصر عباس