اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کر لی، روبکار پر دستخط نہ ہو گی، رہائی کل ہوگی

Urdu News

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کر لی، روبکار پر دستخط نہ ہو گی، رہائی کل ہوگی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کر لی، روبکار پر دستخط نہ ہو گی، رہائی کل ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو ملنے والے تحائف ڈیکلیئر کرنا ضروری ہے اور جب تک قانونی طریقے سے خرید نہ لیا جائے، یہ تحائف ریاست کی ملکیت ہوتے ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ اگر بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس کیس میں کیوں شامل کیا گیا؟ پراسیکیوٹر کا مؤقف تھا کہ عمران خان چونکہ پبلک آفس ہولڈر تھے، اس لیے انہیں ملزم بنایا گیا۔جسٹس میاں گل حسن نے مزید کہا کہ یہ کیس کچھ حد تک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس سے مماثلت رکھتا ہے جہاں شوہر کو بیوی کے عمل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے جانے کی وضاحت کی تھی، لیکن اس پر اعتراضات اٹھائے گئے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ عدالت نے 10، 10 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم جاری کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کر لی، روبکار پر دستخط نہ ہو گی، رہائی کل ہوگی
urdu-news-425

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع، فوری سماعت کی درخواست

اردو شاعری کا ایک حوالہ”عارف سحاب“ سکینہ اسوہ گرلز کالج سکردو

طلباء تحریک، پروفیسر قیصر عباس

مہاراجہ سے آزادی کے 77 سال ، گلگت بلتستان کی موجودہ تقسیم کی تشکیل کا ایک تاریخی تناظر، ذاکر حسین ایڈیشنل سیکرٹری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں