پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 600 پوائنٹس کا شاندار اضافہ، ڈالر کی قدر میں مزید کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 600 پوائنٹس کا شاندار اضافہ، ڈالر کی قدر میں مزید کمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان جاری ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 86,733 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھی زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 807 پوائنٹس اضافے کے بعد 86,057 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے، امریکی کرنسی 9 پیسے سستی ہو کر 277.60 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے، جس سے روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے۔
urdu-news-418
Load/Hide Comments