پاکستان کی کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف سے نئی درخواست ، 2 ارب ڈالر کی امید

Urdu News

پاکستان کی کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف سے نئی درخواست ، 2 ارب ڈالر کی امید،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان کی کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف سے نئی درخواست ، 2 ارب ڈالر کی امید، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ آئندہ سالانہ میٹنگز کے دوران آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں مکمل ورکنگ کر لی ہے اور آئی ایم ایف کے managing director سے ملاقات کے دوران ان منصوبوں کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، صدر عالمی بینک سے بھی موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ پر بات چیت کی جائے گی۔
پہلی درخواست کے فوری منظور نہ ہونے کے بعد، پاکستان کے حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کے تحت اہداف پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ، اور سٹیٹ بینک کے حکام 26 اکتوبر تک جاری سالانہ اجلاسوں میں شریک رہیں گے، اور وزیر خزانہ ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔
urdu-news-408

شگر سرفہ رنگا کی حدود میں ہوتونگ تھنگ میں دو گروہ میں تصادم ، کئی افراد زخمی ، پولیس نے بروقت شیلنگ

شگر۔ وزیر صحت گلگت بلتستان کی ذاتی کوششوں اور کو کاوشوں سے شگر میں تین یونین کونسل کا اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی وزیر قانون تارڑ نے 26ویں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔ انتہائی اہم شقیں شامل ، پی ٹی آئی نے ووٹنگ میں‌ شامل نہیں‌ہوئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں