اسلام آباد: وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اہم اجلاس آج دوبارہ طلب
اسلام آباد: وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اہم اجلاس آج دوبارہ طلب
رپورٹ، 5 سی این نیوز
آئینی ترمیم کے حوالے سے وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس آج دوبارہ طلب کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 9:30 بجے ہونا تھا، تاہم اب یہ اجلاس دوپہر 12 بجے ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے پہلے ہی آئینی ترمیم کے مسودے کو منظور کرلیا تھا، جس کے بعد وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس طلب کیا گیا تھا، لیکن منظوری کے بغیر اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔دوسری جانب، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بھی اہم اجلاس آج ہوں گے۔ سینیٹ کا اجلاس اب ساڑھے 12 بجے ہوگا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ آئینی ترامیم دونوں ایوانوں میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق، آئینی ترمیم کو اتفاق رائے کی صورت میں سپلیمنٹری ایجنڈا کے طور پر پیش کیا جائے گا، اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل بھی ایوان میں زیر بحث آئے گا۔
پاکستان ریلوے نے آن لاین ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا دیا
urdu-news-398