ماڈل ٹاؤن سانحہ کیس: عدالت نے گواہ سیف المرتضیٰ کو طلب کر لیا، سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی

Urdu News

ماڈل ٹاؤن سانحہ کیس: عدالت نے گواہ سیف المرتضیٰ کو طلب کر لیا، سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی
رپورٹ،5 سی این نیوز
ماڈل ٹاؤن سانحہ کیس: عدالت نے گواہ سیف المرتضیٰ کو طلب کر لیا، سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی، انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سابق ایس پی اور جے آئی ٹی کے رکن سیف المرتضیٰ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت، پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گواہ سیف المرتضیٰ آنکھ کے آپریشن کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، جس پر پراسیکیوشن نے سماعت مؤخر کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور گواہ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک 107 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہو چکی ہیں، اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے واقعے کے خلاف استغاثہ بھی دائر کیا جا چکا ہے۔ ماڈل ٹاؤن سانحہ کیس: عدالت نے گواہ سیف المرتضیٰ کو طلب کر لیا، سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر کو مقرر

پاکستان ریلوے نے آن لاین ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا دیا
urdu-news-394

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں