اسلام آباد: حکومت پر آئینی ترمیم کے لیے دباؤ، اپوزیشن کا سخت ردعمل

Urdu News

اسلام آباد: حکومت پر آئینی ترمیم کے لیے دباؤ، اپوزیشن کا سخت ردعمل
رپورٹ. 5 سی این نیوز
اسلام آباد: حکومت پر آئینی ترمیم کے لیے دباؤ، اپوزیشن کا سخت ردعمل، اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومت کے خلاف شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں اور حکومتی ارکان سینیٹرز کو بھاری مالی آفرز کر رہے ہیں۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے قبل غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے انکشاف کیا کہ سینیٹرز کو ایک ارب روپے تک کی پیشکش کی جا رہی ہے تاکہ انہیں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر آمادہ کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کرے گی اور اس معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جس سے پارٹی کے اندر خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کئی ارکان بشمول مقداد علی خان لاپتہ ہیں، جبکہ زین قریشی کی اہلیہ کو بھی وزیر داخلہ کے گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔
عمر ایوب نے حکومتی اقدامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اس طرز عمل کے خلاف سخت مزاحمت جاری رکھے گی اور کسی بھی صورت میں آئینی ترمیم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اپوزیشن کی جانب سے آئینی ترمیم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور یہ صورتحال ملک کی سیاسی فضا کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔urdu-news-386 اسلام آباد: حکومت پر آئینی ترمیم کے لیے دباؤ، اپوزیشن کا سخت ردعمل

قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر عابد زبیری اور دیگر درخواست گزاروں کی مشترکہ درخواستیں خارج کر دیا

ہم عدالتی اصلاحات پر متفق ہیں اور آئینی ترمیم کے دیگر نکات پر اتفاق رائے کے قریب ہیں، آئینی مسودے پر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

ایس سی او سربراہی اجلاس 2024 رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ اور علاقائی تعاون پر اتفاق

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں