آئینی ترمیم پر اہم پیش رفت: حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق کی راہ ہموار

Urdu News

آئینی ترمیم پر اہم پیش رفت: حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق کی راہ ہموار
26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان آئینی بنچ کی تشکیل پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ طے پایا کہ آئینی مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان اس مسودے کو پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ شیئر کریں گے تاکہ ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکی ہے اور بہت جلد حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔ ان کے مطابق آج کی ملاقات میں مثبت گفتگو ہوئی اور تقریباً تمام جماعتوں کا ایک دوسرے سے اتفاق ہو چکا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج کا مسودہ پیش نہیں کیا، تاہم شام کو جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان مزید مشاورت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی مسودہ جلد تیار ہو جائے گا، اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں بھرپور محنت کر رہی ہیں۔
urdu-news-380

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں