شگر مین بازار سے چھورکاہ تک سڑک کے دونوں اطراف پر موجود درختوں کی شاخ تراشی
شگر مین بازار سے چھورکاہ تک سڑک کے دونوں اطراف پر موجود درختوں کی شاخ تراشی
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی ہدایت پر محکمہ جنگلات شگر کی جانب سے آج مین روڈ پر موجود درختوں کی شاخ تراشی
رپورٹ 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی ہدایت پر محکمہ جنگلات شگر کی جانب سے آج مین روڈ پر موجود درختوں کی شاخ تراشی کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق شگر میں سڑکوں کے اوپر درختوں کی شاخیں جھکی ہونے کی وجہ سے چلنے والے ٹریفک کے لئے مشکلات کا سامنا تھا اور حادثے کا بھی اندیشہ تھا خصوصاً انٹر کالج شگر کی بس اور دیگر بڑی گاڑیوں سے شاخیں ٹکرا رہے تھے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایف او شگر کو شاخ تراشی کی ہدایت کی جس کا آج سے آغاز کیا گیا ہے اسی سلسلے میں شگر مین بازار سے چھورکاہ تک سڑک کے دونوں اطراف پر موجود درختوں کی شاخ تراشی کی گئی ضلعی انتظامیہ شگر اور محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام الناس سے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے Urdu news
پبلک ریلیشن آفس برائے ڈپٹی کمشنر شگر