وفاقی حکومت کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات، کاروباری شراکت داری بڑھانے پر زور
حکومت کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات، کاروباری شراکت داری بڑھانے پر زور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور کاروباری میدان میں ان کی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی ڈبلیو سی سی آئی) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت چیمبر کی بانی ثمینہ فاضل نے کی۔
ملاقات کا مقصد:
اس ملاقات میں خواتین کی کاروباری شمولیت اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی تجارت میں شمولیت کو بڑھانے کے لیے قابل عمل تجاویز دی جائیں تاکہ ان کے لیے کاروباری مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ انہوں نے برآمدات پر مبنی منصوبوں کی مکمل حکومتی حمایت کا یقین دلایا۔
خواتین کے تحفظات اور مطالبات:
ویمن چیمبر نے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے جن میں خواتین کے ملکیتی کاروباروں کو بین الاقوامی تجارتی میلوں اور تجارتی وفود میں شامل کرنے، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) جیسے اہم بورڈز میں خواتین کی شمولیت اور ان کے کاروبار کے لیے زمین مختص کرنے کی درخواست شامل تھی۔
حکومتی حمایت:
وفاقی وزیر نے ویمن چیمبر کو حوصلہ دیا کہ وہ برآمدات کے حوالے سے خواتین کی شرکت بڑھانے کے لیے تفصیلی منصوبے جمع کرائیں۔ انہوں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کی بھرپور حمایت اور تعاون کا وعدہ بھی کیا۔
urdu-news-346
پوری قوم 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کی 19ویں برسی منا رہی ہے۔ درد ناک واقع کو 19 سال گزر گئے.
اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر