لاہور چیمبر آف کامرس کا آئی پی پیز کے معاہدوں پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ
لاہور چیمبر آف کامرس کا آئی پی پیز کے معاہدوں پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور چیمبر آف کامرس نے حکومت سے آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں (آئی پی پیز) کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر لاہور چیمبر، میاں ابوذر شاد کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کی زیادہ کیپسٹی پیمنٹس ملکی صنعت اور کاروبار کو دیوالیہ ہونے کے قریب لے آئی ہیں۔ 19 روپے فی یونٹ کی موجودہ کیپسٹی پیمنٹ مزید قابل برداشت نہیں، اور 107 پاور ہاؤسز سے فوری مذاکرات کیے جائیں۔
حب پاور پلانٹ پر شدید تنقید:
میاں ابوذر شاد نے بتایا کہ حب پاور پلانٹ نے 16 سالوں میں 11 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے 200 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ دیگر آئی پی پیز بھی بند یونٹس سے سالانہ 1100 ارب روپے وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدوں پر نظر ثانی یا ان کی منسوخی ممکن ہے اور ایسی تجاویز کو رد کرنا مفاد پرست عناصر کا کام ہے۔
قوم پر بجلی کے بوجھ کا ذکر:
انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کے مہنگے بلوں سے تنگ آ چکی ہے اور بجلی کی قیمت میں فوری طور پر 25 فیصد کمی کی جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم کا ساتھ دیں اور آئی پی پیز جیسے “خون چوسنے والے” ادارے بند کریں۔
urdu-news-344
پوری قوم 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کی 19ویں برسی منا رہی ہے۔ درد ناک واقع کو 19 سال گزر گئے.
اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر