پاکستان سٹاک مارکیٹ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

Urdu News

پاکستان سٹاک مارکیٹ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 742 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 85,652 کی سطح پر پہنچ گیا۔پہلے کاروباری روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا تھا، جہاں 1378 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 84,910 پوائنٹس پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ہوئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 277.55 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے
urdu-news-342

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں