شگر ، وزیر صحت گلگت بلتستان را جہ محمد اعظم خان نے آر ایچ سی شگر کا اچانک دورہ، ہسپتال ہذا کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیا
شگر ، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے آر ایچ سی شگر کا اچانک دورہ، ہسپتال ہذا کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیا
رپورٹ. 5 سی این نیوز
شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے آر ایچ سی شگر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت گلگت بلتستان نے ہسپتال ہذا کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیا ۔انچارج آر ایچ سی شگر ڈاکٹر محمد کاظم نے ہسپتال کو درپیش مسائل اور سہولیات پر تفصیلی بریفینگ دی ۔ جبکہ ڈاکٹر سائرہ بتول ماہر امراض نسواں نے گائنی ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر صحت نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دی جانی والی سہولیات اور مسائل بھی دریافت کئے۔ وزیر صحت نے مریضوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ urdu news
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔