اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا
اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار عبدالحمید شاہ ہسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے تشدد کے بعد شدید زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عبدالحمید شاہ 1988 میں پولیس فورس میں شامل ہوئے تھے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔ ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف تین ماہ باقی تھے۔یاد رہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے جواباً شیلنگ کی تھی۔urdu-news-334 اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا