وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بینک آف پنجاب کا دورہ کاسٹ کنٹرول کی ہدایت

Urdu News

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بینک آف پنجاب کا دورہ کاسٹ کنٹرول کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بینک آف پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور بینک حکام کو اخراجات میں کمی اور کاسٹ کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔
یہ 15 سال بعد کسی وزیراعلیٰ پنجاب کا بینک آف پنجاب کے ہیڈ آفس کا پہلا دورہ تھا۔ اس موقع پر بینک کے صدر ظفر مسعود نے مریم نواز کو مختلف پراجیکٹس اور بینک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں گرین ٹریکٹر سکیم، بائیک پروگرام، ہمت کارڈ اور اپنی چھت پراجیکٹس سمیت دیگر ویلفیئر سکیموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ بینک آف پنجاب نے انٹرسٹ فری بائیکس سکیم کے تحت 1591 بائیک طلبہ کو ڈیلیور کر دی ہیں، اور بائیکس کی قسطوں کی ادائیگی آن لائن بھی ممکن بنائی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 40 ہزار فارمرز کو لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے ڈھائی لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں، جبکہ 65 ہزار خصوصی افراد کو اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ بینک آف پنجاب کو ڈیپازٹرز کی پہلی ترجیح بنانا ہمارا ہدف ہونا چاہیے اور بینک رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔urdu-news-329

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں