لاہور کے داخلی و خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئےسی ٹی او

Urdu News

لاہور کے داخلی و خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے: سی ٹی او
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور کے داخلی و خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے: سی ٹی او، چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں۔سی ٹی او کے مطابق بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں سمیت شہر کے تمام بڑے انٹری پوائنٹس پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹرن بائی پاس کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، جس سے صوبائی دارالحکومت کے باسی باآسانی شہر کے اندر اور باہر جا سکتے ہیں۔انہوں نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے: سی ٹی او
urdu-news-330
وزیر اعلی خیبر پختواہ کے پی ہاوس سے گرفتار، کوئی گرفتاری نہیں‌کی گئی سرکاری ذرائع

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسر کی جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل کے پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں