اسلامی تحریک ضلع شگر کے زیر اہتمام فلسطین اور لبنان کے مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی اور عوامی تحریک کے صدر وزیر حسنین کے گرفتاری کے خلاف بعد از جمعہ احتجاج عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اسلامی تحریک ضلع شگر کے زیر اہتمام فلسطین اور لبنان کے مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی اور عوامی تحریک کے صدر وزیر حسنین کے گرفتاری کے خلاف بعد از جمعہ احتجاج عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ
اقوام متحدہ اسرائیلی وزیر اعظم کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔جس طرح اسرائیل مشرق وسطی خصوصاً فلسطین اور لبنان میں ظلم و بربریت کر رہے ہیں وہ انسانی تاریخ میں نہیں ملتا۔ سید حسن نصر اللہ شہید کا خون رائیگان نہیں جائے گا شہید خون سے مقاومتی تحریکوں کو مزید حوصلہ اور شہادت کا جذبہ بڑھے گا۔انشااللہ بہت جلد مشرق وسطی سے اسرائیل اور امریکی اجارہ داری کا خاتمہ ہو گا۔ ایران کے حملے نے اسرائیل و امریکہ نیندیں حرام کردیں ہیں۔فلسطین اور لبنان کے مجاہدین کو خدا فتح و کامرانی عطا کرے۔
عوامی تحریک کے صدر وزیر حسنین کوئی دہشتگرد یا کوئی قاتل نہیں جس کو بلاجواز گرفتار کر لیا پاکستان کے دیگر علاقوں میں لوگ دن دہاڑے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں انکو لگام دینے والا کوئی نہیں یہاں کوئی اپنے حقوق کےلیے ایک لفظ بولے شیڈول فور میں ڈالا جاتا ہے ۔وزیر حسنین عوامی حقوق کے ترجمان ہیں ہمارے زمینوں کو بچانے کےلیے آواز بلند کرنے کے پاداش میں گرفتار کیا جس کے بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ وزیر حسنین کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ urdu news