عالم اسلام کے عظیم سالار رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہٰ ئی کا دست بازو حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر عالم اسلام کیلئے اس صدی کا سب سے بڑا سانحہ ہے صدر علمائے امامیہ شگر سید طہ شمس الدین الموسوی
عالم اسلام کے عظیم سالار رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہٰ ئی کا دست بازو حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر عالم اسلام کیلئے اس صدی کا سب سے بڑا سانحہ ہے صدر علمائے امامیہ شگر سید طہ شمس الدین الموسوی
شگر(5 سی این نیوز ) صدر علمائے امامیہ شگر سید طہ شمس الدین الموسوی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے عظیم سالار رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہٰ ئی کا دست بازو حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر عالم اسلام کیلئے اس صدی کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔ سید حسن نصر اللہ ایک نظریہ کا نام ہے اور بدن کی موت سے نظریہ نہیں مرتا لیکن ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ اس عظیم سانحے پر امام زمانہ عج ، رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہٰ ئی ، آیت الله سید علی سیستانی اور امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان ریاست پاکستان سے اور پاکستانی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ غاصب اسرائیل کے متعلق مفکر پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے دو ٹوک واضح نظریات کی روشنی میں مسئلہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے سفارتی سطح پر موثر کردار ادا کی جائے۔اسرائیلی نظریے سے ہم آہنگ اور اسرائیلی لابی کے ممالک جو ایک غاصب دہشت گرد ریاست کی حمایت اور پشت پناہی کر رہے ہیں اور لبنان ، یمن، فلسطین غزہ اور ایران عراق افغانستان پاکستان اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جنایت کاری میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہیں ان ممالک کے سیاحوں کی پاکستان میں مشکوک نقل وحمل پر کڑی نظر رکھا جائے اور خصوصاً ایسے ناپاک نظریات و خیالات رکھنے والے سیاحوں کی سرزمین اہلبیت گلگت بلتستان میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کیا جائے۔ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں ہیں اسرائیل کو دہشت گرد سٹیٹ قرار دیکر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔اہالیان شگر تمام اسرائیلی پراڈکٹس سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں لہٰذا ضلعی انتظامیہ ،اور صوبائی و وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی پراڈکٹس کی ترسیل پر مکمل پابندی لگائی جائے ترسیل جاری رہنے کی صورت میں عوامی رد عمل کے طور پر جو بھی ممکنہ نقصان ہونگے ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہونگے۔ ریاست پاکستان اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی کو رکا جائے خصوصاخصوصاً پارا چنار میں انسانی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔عالمی حالات حاضرہ کی تناظر میں عوامی خواہشات ، جذبات اور رد عمل کے طور پر ضلع شگر کے عوام الناس نے سڑکوں پر نصب تمام سائن بورڈ جو چاہے کسی سرکاری دفتر کا ہو یا کسی پرائیوٹ کمپنی کا ان تمام سائن بورڈ پر شہید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی پینافکس، تصاویر ، پوسٹرز وغیرہ آویزاں کردی ہیں عوامی غم و غصے اور مذہبی جذبات کی احترام میں ان تمام پینافلکس کی حفاظت شہید کی چہلم تک یقینی بنائی جائیں ۔ چار عالمی ایٹمی طاقت کے سنگم پر وقع خطہ سرزمین گلگت بلتستان جسے مقامی لوگوں نے از خود ڈوگرں سے کر ڈنڈوں کے زور پر چھین کر آزاد کرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا جسے ریاست پاکستان نے مسلہ کشمیر کی آڑ میں گزشتہ77 سالوں سے یکسر محرومیوں میں رکھنے کے بعد خالصہ سرکار کے بوگس بیانئے کے ساتھ قبضہ کرنے کی ناپاک عزائم کے ساتھ یہاں کے مقامی لوگوں پر اپنی ہی سرزمین تنگ کی جارہی ہے اور عنقریب گلگت بلتستان دوسرا فلسطین بننے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے لہٰذا ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی کے ساتھ یہاں کے زمینوں کی حفاظت کیلئے موثر قانون سازی کی جائے ۔اور خصوصاً شگر انتظامیہ کو عوامی زمینوں پر شب خون مارنے سے باز رکھا جائے ۔ urdu news
قومی جانورمارخور ہنٹنگ ٹرافی پرمٹ فیس بڑھا دی گئی
ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ: پاکستان نے سلور میڈل حاصل کر لیا