الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے وضاحت طلب، مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی درخواست دوبارہ دائر

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے وضاحت طلب، مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی درخواست دوبارہ دائر
رپورٹ. 5 سی این نیوز
لیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں کی فراہمی کے معاملے پر وضاحت کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کے بعد، 12 جولائی کے مختصر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی وضاحت دی جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جب پہلی بار وضاحت طلب کی گئی تھی، تو نیا ایکٹ نافذ العمل نہیں تھا۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی صورت میں قانون سازی کر دی ہے، اب واضح کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا چاہیے یا پارلیمنٹ کے نئے قانون کے مطابق۔یاد رہے کہ 23 ستمبر کو سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نوٹیفائی کیا جائے۔
urdu-news-291
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں