بلتستان کے عوام کو بگ بورڈ کے بعد دوسرا بڑا فراڈ ، ای ایف یو انشورنس سات کڑور روپے لے کر غائب ہو گیا.

urdu news

بلتستان کے عوام کو بگ بورڈ کے بعد دوسرا بڑا فراڈ ، ای ایف یو انشورنس سات کڑور روپے لے کر غائب ہو گیا.
رپورٹ،5 سی این نیوز
بلتستان کے عوام کو بگ بورڈ کے بعد دوسرا بڑا فراڈ ، ای ایف یو انشورنس سات کڑور روپے لے کر غائب ہو گیا. گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ تاریخ کا دوسرا بڑا فراڈ ہو گیا، ای ایف یو انشورنس نے بلتستان کے شہر اسکردو سے تقریباُ 7 کڑور روپے لوگوں‌سے لے کر رفو چکر ہو گیا،
ذرائع کے مطابق وزیر منظور ای ایف یو برانچ منیجر سکردو ملازم لوکل گورنمنٹ پچھلے 15 دنوں سے کسی کے رابطے میں نہیں ہو پا رہے ہیں آفس ذرائع کے مطابق وزیر منظور لوکل گورنمنٹ میں ملازم بھی ہیں اور منسٹر وزیر سلیم کی فیملی سے ہے پچھلے 15 دنوں سے کسی کے رابطے میں نہی ہے ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے کھوج میں لگے ہیں تا ہم یہ بات کنفرم نہی کہ وزیر منظور کیوں غائب ہے؟معاملہ کیا ہے وہ صحت سلامت ہے یا نہی کہاں ہے کس کے پاس ہے فیملی سے رابطہ کیوں نہی ہے کچھ نہی کہہ سکتے آفس ذرائع کا کہنا ہے وزیر منظور کو ای ایف یو کی جانب سے دی ہوئی گاڑی واپس لی گئی ہے اور عہدے سے بھی فارغ کردیا گیا ہے تا ہم وزیر منظور نے لوگوں سے بہت سارے پیسے جمع کر لیے ہیں مگر کتنے لوگوں سے کتنے پیسے لیے ہیں یہ بات بھی کنفرم نہی جو رقم انہوں نے جمع کی ہے اس کا کمپنی کے ساتھ کوئی تعلق نہی ہے کمپنی کے ریکارڈ میں کچھ بھی موجود نہی ہے جن لوگوں سے پیسے لیے ہیں وہ لوگوں سے انفرادی بیان حلفی کے زریے لیے ہیں سنے میں آیا ہے وزیر منظور لوگوں کو ٣۵ فیصد منافع کا لالچ دے کر پیسے لے رہےتھے ای ایف یو آفس سکردو میں اس وقت متاثرین کا وفد پہنچا ہوا ہے جن کو اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں ایک دو دنوں میں مزید تفصیلات سے آگاہ کر دینگے ۔
ذرائع کے مطابق ای ایف یو اسکردو برانچ کے منیجر وزیر منظور بیرون ملک جانے کے لیے اپنے دوستوں‌سے رابطے کر رہے تھے. اس وجہ سے اب ان سے کوئی رابطہ نہیں‌ہو پا رہا ہے.

کھرمنگ، نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت پرانی 19سو سے زائد ہیلتھ ورکرز کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مختلف سنٹروں میں 5روزہ تربیتی سیشن آج اختتام پذیر

شگر ، یہاں کوئی خالصہ نہیں یہ سب عوامی چرا گاہیں اور عوامی ملکیت ہیں۔ جس پر حکومت کو رات کے اندھیرے میں ہرگز قابض ہونے نہیں دینگے ژھے کمیٹی کے کال پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانہ، وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں