شگر ، یہاں کوئی خالصہ نہیں یہ سب عوامی چرا گاہیں اور عوامی ملکیت ہیں۔ جس پر حکومت کو رات کے اندھیرے میں ہرگز قابض ہونے نہیں دینگے ژھے کمیٹی کے کال پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب

urdu news

شگر ، یہاں کوئی خالصہ نہیں یہ سب عوامی چرا گاہیں اور عوامی ملکیت ہیں۔ جس پر حکومت کو رات کے اندھیرے میں ہرگز قابض ہونے نہیں دینگے ژھے کمیٹی کے کال پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب
شگر(5 سی این نیوز) سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ میں آپریشن کے خلاف مرہ پی اور توت کھور کلاں کے عوام کا احتجاج مظاہرہ ، انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ اقدام اٹھایا ہے جس کا شدید رد عمل دیا جائے۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماؤں وزیر حسنین ، حاجی منظور یولتر ، شیخ اشرف حسین شگری نے خطاب کیا اور انتظامیہ کی جانب سے رات گئے اقدامات کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی خالصہ نہیں یہ سب عوامی چرا گاہیں اور عوامی ملکیت ہیں۔ جس پر حکومت کو رات کے اندھیرے میں ہرگز قابض ہونے نہیں دینگے۔ انتظامیہ نے رات کے اندھیرے میں جو حرکت کی ہے اس کی قیمت انتظامیہ کو ادا کرنا پڑے گا۔ عوام اپنی حقوق سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنی حقوق کی تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ اس سے قبل علمائے کرام اور سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ کے حصہ دار مواضعات کے سرکردگان ہے درمیان اس تناظر میں اہم اجلاس مدرسی سجادیہ میں منعقد ہوا۔ جس میں انتظامیہ کی آپریشن کے بعد صورتحال پر غور و خوص کیا گیا۔ عید میلادالنبی کی وجہ سے پہر کے دن صرف علامتی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل شگر انتظامیہ کا سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ میں رات گئے آپریشن کی، جس کے نتیجے میں کئی کمرے اور لوگوں کی جانب سے پلاٹ بندی کی گئی دیواروں کو مسمار کردیا ۔ آپریشن میں شگر پولیس کیساتھ دیگر اضلاع کے پولیس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن باب شگر کے ارد گرد ایریاز میں کیا گیا ہے۔ urdu news

پاکستان آرمی کی طرف سے آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز میں کیڈٹ کے طور پر جوائننگ کا پروگرام اناؤنس کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کنکشن کیمپ، پاکستان کرکٹ کی نئی حکمت عملی پر غور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں