شگر محکمہ زراعت شگر میں گزشتہ کئی سالوں سے پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین نے حالیہ تعیناتی میں اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کے خلاف احتجاج کا اعلان

Urdu news

شگر محکمہ زراعت شگر میں گزشتہ کئی سالوں سے پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین نے حالیہ تعیناتی میں اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کے خلاف احتجاج کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز شگر
شگر محکمہ زراعت شگر میں گزشتہ کئی سالوں سے پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین نے حالیہ تعیناتی میں اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت شگر میں حال ہی میں ہونے والے بھرتیوں ان کیساتھ سراسر ناانصافی ہوئی ہے ۔ ریگولر ملازمت میں سب سے پہلے ان کا حق تھا ۔ حسے نظر انداز کرتے ہوئے غیر تجربہ کار اور منظور نظر اور من پسند افراد کو تعینات کیا گیا ہے ۔جس سے پہلے پروجیکٹ پر کام کرنے والے 09 لڑکوں کے ساتھ ناانصافی کیا گیاہے سالوں سال کام کرنے کے باوجود ان کو اپنے حق نہیں ملنے کی وجہ سے وہ سارے لڑکے ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف خاموش ہرگز نہیں رہیں گے اور انصاف کی حصول کیلئے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ، سیکرٹری زراعت اور اعلی حکام سے ان کیساتھ ہونے والے ناانصافی کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ Urdu news

سیکیورٹی سپروائزر کی پر کشش نوکریوں کا اعلان

آنحضرت ﷺ کا وجود پاک عالمین کیلئے سراپا رحمت ہے، شیخ احمد علی حافظی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں