صوبائی سیکریٹری داخلہ سبطین احمد کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکورٹی انتظامات پر اجلاس
صوبائی سیکریٹری داخلہ سبطین احمد کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکورٹی انتظامات پر اجلاس
urdu news
آج ڈویژنل کانفرنس ہال سکردو میں صوبائی سیکریٹری داخلہ سبطین احمد کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو کمشنر بلتستان شجاع عالم نے محرم الحرام کے حوالے سے اٹھائے گئے سیکیورٹی و انتظامی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمانڈر 62 برگیڈ، ، ونگ کمانڈر 113 ونگ جی بی سکاؤٹ، چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ، چیف انجینئر پانی و بجلی، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، کے علاؤہ ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی اے، ایڈشنل کمشنر، قائم مقام ڈائریکٹر محکمہ صحت، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سکردو، ایکسن واٹر اینڈ پاور، ایکسن بی اینڈ آر سکردو اور ایمرجنسی آفیسر سکردو نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن نے شرکاء کو اب تک لیے جانے والے سکیورٹی و انتظامی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران روزانہ 1200سے زائد مجالس منعقد ہوتی ہیں urdu news جبکہ 250 سے زائد جلوس عزا نکالے جاتے ہیں۔ urdu newsمجالس کی سکیورٹی کیلئے مقامی رضاکاروں، پولیس اور جی بی سکاؤٹس خدمات سر انجام دینگے۔ اسکے علاوہ پاک آرمی کے دستے بھی تیار رہینگے جو بوقت ضرورت اپنی خدمات پیش کرینگے۔ اس موقع پر سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے ہدایات دی کہ مجالس او جلوسوں کے دوران تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام خدمات انجام دینے والے محکموں کو مطلوبہ وسائل کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا۔ کمانڈر 62 برگیڈ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان میں عسکری اور سول انتظامیہ ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اور اس مقدس مہینے کے تقدس اور امن و امان کے قیام میں مدد کرے گی۔ urdu news
ترجمان برائے کمشنر بلتستان ڈویژن