پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ ۔فلکیاتی واقعات کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک دلچسپ موقع تھا

Urdu News

پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ ۔فلکیاتی واقعات کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک دلچسپ موقع تھا.
رپورٹ. 5 سی این نیوز
پاکستان میں رواں سال کے دوسرے چاند گرہن کا جزوی مشاہدہ کیا گیا، جو صبح کے اوقات میں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند گرہن کا آغاز صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوا، جبکہ پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا نظارہ 7 بجکر 13 منٹ پر شروع ہوا اور 7 بجکر 44 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا۔ماہرین فلکیات کے مطابق، یہ چاند گرہن پاکستان میں 8 بجکر 16 منٹ پر اپنے زور پر آ کر ختم ہونے لگا اور مکمل طور پر 9 بجکر 47 منٹ پر ختم ہوا۔پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ سورج کے جلد طلوع ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر ممکن نہ تھا، لیکن دیگر ممالک اور خطوں، جیسے یورپ، ایشیا، افریقا، شمالی و جنوبی امریکا، پیسفک، اٹلانٹک، اور بحر ہند میں لوگوں نے اس فلکیاتی مظہر کا مکمل نظارہ کیا۔فلکیاتی واقعات کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک دلچسپ موقع تھا، جو انہیں آسمان کی حیرت انگیز دنیا کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ چاند گرہن نہ صرف ایک قدرتی مظہر ہے بلکہ اسے مختلف ثقافتوں میں اہمیت بھی دی جاتی ہے۔
urdu-news-265
قومی اسمبلی اور سینٹ کا اہم ترین اجلاس، کیا حکومت نے نمبر گیم پورا کر لیا،؟ حکمران اتحاد کو دو تہائی کے لئے صرف 4 ووٹ درکار

شگر رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ تمام رہتی دنیا کیلئے نمونہ حیات اور ضابطہ حیات ہیں، مقررین کا سیرت النبی کانفرنس شگر سے خطاب

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی چیمپئنز کپ کوچز سے ملاقات، ملاقات کا مقصد کارکردگی کے تجزیے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے مشورے اور فیڈبیک حاصل کرنا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں