چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے پانچویں میچ میں پینتھرز کی بیٹنگ جاری
چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے پانچویں میچ میں پینتھرز کی بیٹنگ جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے پانچویں میچ میں پینتھرز کی بیٹنگ جاری، چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے پانچویں میچ میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر لائنز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکا۔ اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پینتھرز کی ابتدائی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی۔پینتھرز کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور ازان اویس نے کیا، مگر اوپنر ازان اویس محض ایک رن بنا کر سراج الدین کی گیند پر عرفان خان کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز عمر قادر بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، جنہیں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سجاد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔پینتھرز کو مسلسل جھٹکے لگتے رہے، جب اوپنر صائم ایوب 10 اور عثمان خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، بالترتیب عامر یامین اور سراج الدین نے ان کی وکٹیں حاصل کیں۔ چار کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد مبصر خان اور حیدر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ اس وقت مبصر خان 84 اور حیدر علی 51 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ پینتھرز کا مجموعی سکور 180 رنز ہے۔
urdu-news-255
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث نے نکاح کرلیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل