ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Urdu news

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی عاشقان رسول ﷺ نے شہر کی گلیوں، محلوں اور شاہراہوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا ہے۔ مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور ان کے اخلاق حسنہ پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ملک بھر میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں، مساجد اور بازاروں کو چراغاں کیا ہے اور خصوصی تقریبات میں شرکت کر کے نبی اکرم ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے جا رہے ہیں۔
urdu News

فیالونگ واٹر ڈائیورجن کامیاب، آغا باقر الحسینی کے قیادت میں تاریخ رقم کر لی۔

چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے پانچویں میچ میں پینتھرز کی بیٹنگ جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان ،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں