یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروجیکٹ کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروجیکٹ کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس
urdu news
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروجیکٹ کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک کی سربراہی میں یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد میں ہوا۔ انتہائی اہم اجلاس میں پروجیکٹ سے مربوط تمام زمہ دارن نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے کہاکہ یونیورسٹی پروجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل پروجیکٹ ہے اس اہم میگا پروجیکٹ سے ہماری نسلوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے urdu news اس پروجیکٹ کی تکمیل اور تعمیر کے حوالے سے پہلے بھی کوئی کوتاہی برداشت کی ہے نہ ہی مستقبل میں اس حوالے سے کوتاہی برداشت کی جائے گی، اس اہم پروجیکٹ کی تکمیل اور تعمیر کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، رجسٹرار نے ہدایت کی کہ فوراً اور ہنگامی بنیادوں پر انتظامی بلاک کی تکمیل کر کے یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کی جائے، اجلاس میں پروجیکٹ پیکج ٹو کی تکمیل اور پیکج تھری اور فور کی پراگریس کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی اور اس حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ،اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورے اور پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ، urdu news وسیم اللہ جان ملک نے کہا کہ یونیورسٹی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے لیے وزیر اعظم پاکستان کی آمد متوقع ہے اس حوالے سے تمام تر تیاری اور لوازمات پورے ہونے چاہیے ، پروجیکٹ سائٹ پر تمام کام مکمل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکہ دار نے مقررہ وقت پر پروجیکٹ سائٹ پر کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے وسیم اللہ جان ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا تاکہ عزت مآب وزیر اعظم کے سامنے یونیورسٹی سے متعلق مطالبات سامنے رکھے جا سکیں اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنا لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے ،وزیر اعظم پاکستان سے یونیورسٹی کے فنڈز سمیت وفاق سے متعلقہ امور پر مطالبات کریں گے امید ہے وزیر اعظم ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ، urdu newsاس موقعے پر نئے تعینات ہونے والے خرانچی یونیورسٹی آف بلتستان کو خیر مقدم بھی کہا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نئے تعینات ہونے والے خزانچی جامعہ ہذا کی بہتری اور فعالیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ، اجلاس میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر حسین ،پروجیکٹ سائٹ کے کنٹریکٹر راجہ عدیل شگری ،خزانچی یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور دیگر نے شرکت کی _urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں