چمن میں لیویز کی فائرنگ کے بعد احتجاج، کوئٹہ ژوب شاہراہ بند، اور ٹریفک معطل ہوگئی۔

Urdu News

چمن میں لیویز کی فائرنگ کے بعد احتجاج، کوئٹہ ژوب شاہراہ بند، اور ٹریفک معطل ہوگئی۔
چمن میں این 50 شاہراہ پر لیویز اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد ڈرائیورز نے احتجاج کیا، جس کے باعث کوئٹہ ژوب شاہراہ بند ہوگئی اور ٹریفک معطل ہوگئی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
این 50 قومی شاہراہ پر چمن میں لیویز اہلکاروں نے ایک پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے بعد ڈرائیورز نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ ژوب شاہراہ کو زیارت کراس کے مقام پر بند کر دیا۔ اس کی وجہ سے مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔بلوچستان سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی۔زیارت کراس کے لیویز انچارج نے بتایا کہ پک اپ گاڑیوں میں ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ہو رہی تھی اور گاڑیاں رکنے پر تیار نہیں تھیں، جس کی وجہ سے ٹائروں پر فائرنگ کی گئی۔ صورتحال کو قابو میں کرنے اور شاہراہ کو دوبارہ کھولنے کے لیے اضافی لیویز اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
urdu-news-244

شگرڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں