جامعہ بلتستان میں “ذہنی صحت اور ڈیجیٹل دور میں مواقع” پر علمی نشست کا انعقاد, سیمینار کا آغاز طالبہ صغرٰی بتول نے تلاوت کلامِ پاک سے کیا

urdu news

جامعہ بلتستان میں “ذہنی صحت اور ڈیجیٹل دور میں مواقع” پر علمی نشست کا انعقاد, سیمینار کا آغاز طالبہ صغرٰی بتول نے تلاوت کلامِ پاک سے کیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
آج بروز بدھ جامعہ بلتستان، سکردو کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چھٹے سمسٹر کے طلبہ کے زیرِ اہتمام ایک علمی نشست منعقد ہوئی، جس کی نگرانی محترمہ کرن بانو نے کی۔ اس سیمینار کا عنوان تھا
اس موقع پر جامعہ کے فیکلٹی ممبران جن میں ڈاکٹر صابر حسین، سر امتیاز، سر جواد، سر احمد بشیر، سر فخر، مس نائلہ اور مس کرن بانو شامل تھے، نے شرکت کی۔
خصوصی خطاب کے لیے ڈاکٹر شاہدہ بتول (کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ، RHQ سکردو) اور عارف ربانی (چیئرمین آئی ٹی ایسوسی ایشن جی بی) کو مدعو کیا گیا، جنہوں نے ان اہم موضوعات کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
سیمینار کا آغاز طالبہ صغرٰی بتول نے تلاوت کلامِ پاک سے کیا، جس کے بعد محمد کونین نے نعت رسول ﷺ پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔خطبہ استقبالیہ محترمہ کرن بانو نے دیا، جس میں انہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس سیمینار کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں، طالبہ خدیجہ بتول نے جامع انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سیمینار کے موضوعات کا احاطہ کیا۔
پروگرام کے پہلے حصے کے بعد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے ایک خاکہ پیش کیا، جس میں ذہنی صحت اور کیریئر کے مواقع کی کمی کو عملی طور پر اجاگر کیا گیا۔ اس ڈرامے میں نوجوان طبقے کے مسائل، بالخصوص بے روزگاری کی وجہ سے پیدا ہونے والے ڈپریشن اور تشویش کو نمایاں کیا گیا
ڈرامے کے بعد ڈاکٹر شاہدہ بتول نے سوال و جواب کے ذریعے طلبہ کو ذہنی صحت کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے آگاہی دی۔ انہوں نے ذہنی بیماریوں کی وجوہات اور ان سے نمٹنے کے مختلف ذرائع پر تفصیلی بات کی۔
اس کے بعد عارف ربانی نے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید دور میں کیریئر کے مواقع پر گفتگو کی اور طلبہ کو ڈیجیٹل میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی، تاکہ وہ دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا، جس میں طلبہ نے مہمانوں سے مختلف سوالات کر کے اپنی الجھنوں کو دور کیا۔آخر میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صابر حسین کو دعوت دی گئی، جنہوں نے پورے سیمینار کا خلاصہ پیش کیا اور تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں اور طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ urdu news

پیپلز پارٹی ضلع شگر کے صدر وزیر جعفر نے چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ روبینہ خالد کے دورہ سکردو کے موقع پر ملاقات ، شگر بی آئی ایس پی دفتر میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر جلد تعینات کرنے کا مطالبہ

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈپٹی کمشنر شگر کو محرم الحرام کے مجالس اور جلوس عزاء کے مثالی امن کے ساتھ انعقاد پر تعریفی سند دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں