پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرس پیرالمپکس میں برونز میڈل جیت لیا

Urdu News

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرس پیرالمپکس میں برونز میڈل جیت لیا
رپورٹ. 5 سی این نیوز
پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرس پیرالمپکس میں برونز میڈل جیت لیا پاکستانی پیرالمپکس ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرس پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو کے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برونز میڈل جیت لیا۔حیدر علی نے ڈسکس تھرو ایف 37 کیٹیگری میں 52.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، جس سے وہ میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یہ حیدر علی کا پیرالمپکس مقابلوں میں چوتھا میڈل ہے۔حیدر علی نے اس سے قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا، جو ان کی صلاحیت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی اس کامیابی پر پاکستانی عوام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھرپور خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
urdu-news-221
پاکستان بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ ، شاہین شاہ افریدی ڈراپ

آرمی پبلک سکول چھورکاہ شگر میں یوم دفاع کی پروقار تقریب، بچوں نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمے اور وطن کی گیت گا کر محفل کو چار چاند لگادئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں