شگر چشمے کی صاف پانی کو عوام کیلئے فراہمی شروع کردی گئی ، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایکسین ورکس نے سکیم کا افتتاح کردیا

urdu-news-213

شگر چشمے کی صاف پانی کو عوام کیلئے فراہمی شروع کردی گئی ، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایکسین ورکس نے سکیم کا افتتاح کردیا
رپورٹ. عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر سنٹر کی عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی شروع ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایگزیکٹو انجینئر مواصلات اینڈ تعمیرات ذکاوت علی کی ذاتی کوششوں اور دلچسپی کے بعد سالوں پہلے تصنیف شدہ چشمے کی صاف پانی کو عوام کیلئے فراہمی شروع کردی گئی۔ وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایکسین ورکس نے سکیم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایکسین ورکس ذکاوت علی ، سول سوسائٹی شگر کے ممبران حسن شگری ایڈوکیٹ ، وزیر نسیم اور محمد ظہیر عباس نے کہا ہے پینے کی صاف پانی ریاست کی ہر شہری کا حق ہے۔ شگر میں وافر مقدار میں چشمے کی پانی ہونے کے باوجود شگر کی شہری پینے کی صاف پانی سے محروم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایگزیکٹو انجینئر مواصلات اینڈ تعمیرات ذکاوت علی نے سول سوسائٹی کی توجہ دلانے پر کئی سال قبل کڑورں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے صاف پانی جوکہ ضائع ہورہے تھے اسے عوام کیلئے فراہمی شروع کردیا۔ جوکہ شگر سنٹر کی عوام مستفید ہونگے۔ جس پر شگر کی عوام ان کے شکر گزار رہیں گے۔ اس موقع پر خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پانی کا ہر قطرہ زندگی ہے اسے ضائع ہونے سے بچائے ۔ شگر کیلئے پینے کی پانی کی نئی سکیم جوکہ عدالت میں سٹے کی وجہ سے زیر التوا کا شکار تھا جسے فوری شروع کرنے کا حکام دیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں تک اس پروجیکٹ پر کام شروع ہونگے۔ جس سے لوگوں کو پینے کی مسئلے سے نجات ملیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں