جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف کارروائی کی وجوہات ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصلات بتا دیا

urdu news

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف کارروائی کی وجوہات ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصلات بتا دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف کارروائی کی وجوہات ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصلات بتا دیا
پاک فوج کے ترجمان، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا خود احتسابی کا نظام انتہائی جامع اور شفاف ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ نظام الزامات کی بنیاد پر نہیں، بلکہ ٹھوس شواہد اور حقائق پر کام کرتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ جب بھی کوئی فوجی قوانین یا ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو خود احتسابی کا مضبوط نظام فوری حرکت میں آتا ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ادارہ جاتی احتساب پر یقین رکھتی ہے اور اس عمل میں کسی قسم کی تفریق نہیں برتی جاتی۔یہ بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فوج کے احتسابی نظام میں شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جاتی ہے، تاکہ ادارے کے اعلیٰ معیار اور اصولوں کو برقرار رکھا جاسکے۔
urdu-news-210

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں