بجلی کی قیمتوں میں کمی، وفاقی حکومت کا 6 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ تیار
بجلی کی قیمتوں میں کمی: وفاقی حکومت کا 6 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ تیار
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے فی یونٹ کمی کرنے کا منصوبہ تیار کر کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے شیئر کیا ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف نے اس منصوبے کی مزید تفصیلات طلب کی ہیں اور ابھی تک اس کی توثیق نہیں کی۔اس منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں 2800 ارب روپے کی فنڈنگ کا بندوبست کریں گی۔ وفاقی حکومت اس میں 1400 ارب روپے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں کٹوتی، سبسڈیز کی خاتمے، کمرشل قرضے، اور سرکاری اداروں کے منافع سے حاصل کرے گی۔ بقیہ 1400 ارب روپے چاروں صوبائی حکومتیں اپنے این ایف سی حصے سے دیں گی۔ تاہم، خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے حصے کی رقم دینے سے انکار کر دیا ہے، اور دیگر صوبوں نے بھی ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ وزارت خزانہ اس منصوبے کی اونرشپ لینے سے انکاری ہے، لیکن وزیراعظم آفس اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔منصوبے کے مطابق 2800 ارب روپے کی ادائیگی کے بعد ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کیا جائے گا، آئی پی پیز سے معاہدوں میں نرمی لائی جائے گی، اور بعض پاور پلانٹس کے قرضے ادا کر کے معاہدے ختم کیے جائیں گے۔ پاکستان میں بجلی کی موجودہ قیمتیں عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہیں۔ وفاقی حکومت 200 یونٹ تک کے صارفین کو عارضی ریلیف دے رہی ہے، لیکن اکتوبر تک ان صارفین کو بھی پوری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ حکومت بجلی کی قیمت 44 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 38 روپے فی یونٹ لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اہم نکات:
– وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے فی یونٹ کمی کا منصوبہ
– 2800 ارب روپے کی فنڈنگ کا بندوبست
– خیبر پختونخوا حکومت کا منصوبے میں حصہ دینے سے انکار
– آئی ایم ایف نے منصوبے کی مزید تفصیلات طلب کیں
urdu-news-193
فیالونگ واٹر ڈائیورجن پروجیک ، رواں سال پانی سدپارہ ڈیم میں لائیںگے، آغا باقر الحسینی
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر ناکام، 185 رنز کا ہدف