آئی ایم ایف قرض کی منظوری جلد متوقع، پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دئیے
آئی ایم ایف قرض کی منظوری جلد متوقع، پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دئیے
رپورٹ، 5 سی ای نیوز
آئی ایم ایف قرض کی منظوری جلد متوقع، پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دیا آئی ایم ایف قرض کی منظوری جلد متوقع، پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دیا پاکستانی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جلد ہی 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے گا کیونکہ پاکستان نے اس کے لیے درکار تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔ حال ہی میں تین دوست ممالک نے اس قرض کے لیے ضروری یقین دہانی فراہم کی ہے، جس سے قرض کی منظوری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 اگست کو ہونے والا ہے، مگر اس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کے قرض پروگرام کی منظوری شامل نہیں ہے۔ تاہم، وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام پر امید ہیں کہ اس ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے گا کیونکہ دوست ممالک نے بیرونی مالی”> ممالک نے بیرونی مالی معاونت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔جولائی میں، پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک سٹاف لیول معاہدہ کیا تھا، اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے توقع ظاہر کی تھی کہ اگست میں 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی پہلی قسط منظور ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ چین اور دو خلیجی ممالک نے ضروری یقین دہانی فراہم کر دی ہے، جس سے قرض کے حصول میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی مزید برآں، پاکستان نے ان دوست ممالک کے قرضوں کی مدت میں تین سال کی توسیع حاصل کی ہے، جس کی ہر سال تجدید کرنی ہوگی۔ وزارت نے بتایا کہ پاکستان آئندہ تین سالوں میں 3 سے 5 ارب ڈالر تک کے مالی خلا کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور چین سے پاور پلانٹس کے لیے قرض میں ریلیف کی درخواست بھی کی ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کی بنیاد بنی تھی، اور حکام کو اب امید ہے کہ قرض کی منظوری جلد ہو جائے گی۔ Urdu News
جنرل فیض کی گرفتاری کیا یہ بڑے فیصلوں کا آغاز ہے