نیرج چوپڑا کا دلچسپ انکشاف: بھارتی اولمپیئن کو بھی ملے منفرد تحائف

Urdu News

بھارتی اولمپیئن کو بھی ملے منفرد تحائفبھارتی اولمپیئن نیرج چوپڑا نے اپنے پاکستانی ہم منصب ارشد ندیم کو اولمپک گولڈ میڈل جیتنے پر سسر کی طرف سے بھینس کا تحفہ ملنے کے بعد دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔نیرج چوپڑا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھی مختلف مواقع پر مقابلوں میں کامیابی کے بعد ایسے تحائف حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آبائی علاقے ہریانہ میں کھلاڑیوں کو اکثر منفرد تحائف دیے جاتے ہیں جن میں بھینسیں، گھی، لڈو، موٹر سائیکلیں، اور یہاں تک کہ ٹریکٹر بھی شامل ہوتے ہیں۔نیرج نے مزید کہا، “میرے لیے بھی مقابلوں سے قبل ایسے اعلانات کیے گئے تھے کہ اگر میں جیت گیا تو مجھے 50 کلو گھی تحفے میں دیا جائے گا۔ ہمارے علاقے میں کبڈی کا بہت شوق ہے اور لوگ مانتے ہیں کہ گھی طاقت بڑھاتا ہے، اسی لیے اسے تحفے میں دینا ایک روایت بن چکی ہے۔”نیرج چوپڑا کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی ہے، جہاں لوگ اس روایت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔Urdu News

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ انڈسٹریز محمد علی قائد نے ضلع استور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ

سعودی عرب سے 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس، ہوش روبا اعداد و شمار سامنے آ گئے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں