بھارت میں نرس کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد قتل،دل دہلا دینے والے پوسمارٹم رپورٹ سامنے آگئے
بھارت میں نرس کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد قتل،دل دہلا دینے والے پوسمارٹم رپورٹ سامنے آگئے ے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بھارت میں نرس کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد قتل،دل دہلا دینے والے پوسمارٹم رپورٹ سامنے آگئے ، بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل پر ہونے والے احتجاج کے بعد اب ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ریاست اترا کھنڈ کی ایک نرس کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ نرس کی لاپتہ ہونے کی رپورٹ اس کی بہن نے 31 جولائی کو درج کروائی تھی، اور اس کی لاش 8 اگست کو ریاست اتر پردیش کے ضلع بلاس پور سے ملی۔پولیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نرس کے ساتھ جنسی زیادتی اور گلا دبا کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کیس کی تفتیش کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، جس میں ایک مشتبہ شخص کو نرس کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے اس مشتبہ شخص کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کو وسیع کیا اور راجستھان کے شہر جودھ پور سے دھرمیندرا نامی شخص اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔
urdu news
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 7 خوارج ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد