گلگت بلتستان میں‌ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے اشتراک سے صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز

گلگت بلتستان میں‌ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے اشتراک سے صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز
گلگت – محکمہ سماجی بہبود اور ترقی نسواں گلگت بلتستان نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے اشتراک سے صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں سیکریٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں فدا حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 16 روزہ آگاہی مہم کے دوران مختلف پروگراموں، سیمنارز اور ورکشاپس کو حتمی شکل دینے کیلئے غورو خوض کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آگاہی مہم کے دوران صنفی بنیاد پرہونیوالے تشدد کے خلاف
مواد کی نمائش کی جائے گی اور خواتین کو حاصل قانونی اور سماجی حقوق کے حوالے سے رائے عامہ ہموار کیا جائیگا۔ 16 روزہ آگاہی مہم کے دوران صنفی تشدد کے خلاف عالمی دن، معذوروں کے حقوق کا دن اور عالمی یوم انسانی حقوق کو بھر پور انداز میں منایا جائیگا۔
اس موقع پر سیکریٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں فدا حسین نے کہا کہ ہم ایک ایسا معاشرہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں جہاں ہر فرد خود کو محفوظ اور قابل احترام محسوس کرے۔ 16 روزہ آگاہی مہم کا مقصد خواتین پر ہونیوالے تشدد، نا انصافی اور امتیازی سلوک کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنا اور عوام کو شعور دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 روزہ مہم کے دوران صنفی تشدد کے خلاف آگاہی کے علاوہ معذوروں کے حقوق اور انسانی حقوق کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائیگی۔
urdu news, 16-day awareness campaign against gender-based violence launched

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں