ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس بلتستان رینج آصف اقبال مہمند نے ڈسٹرکٹ شگر کا تفصیلی دورہ کیا، محکمہ پولیس کے دفاتر اور کرائم کے حوالے تفصیلی بریفینگ

urdu news

ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس بلتستان رینج آصف اقبال مہمند نے ڈسٹرکٹ شگر کا تفصیلی دورہ کیا، محکمہ پولیس کے دفاتر اور کرائم کے حوالے تفصیلی بریفینگ
شگر(5 سی این نیوز)ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس بلتستان رینج آصف اقبال مہمند نے ڈسٹرکٹ شگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ ضلع شگر آمد کے موقع پر ایس ایس پی شگر شیرآحمد اور ایس ڈی پی او شگر خادم حسین نے انکا انداز میں استقبال کیا اور پولیس چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کیا۔ انہوں نے ایس ایس پی آفس ، ایس ڈی پی او آفس، پولیس خدمت مرکز اور تھانہ سٹی سمیت دیگر آفسز کا تفصیلی دورہ کیا۔ ایس ایس پی آفس آمد پر ایس ایس پی شگر شیرآحمد نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر پر ضلع شگر کے محل وقوع، محکمہ پولیس کے دفاتر اور کرائم کے حوالے تفصیلی بریفینگ دی۔ڈی آئی جی بلتستان رینج نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پولیس فورس میں ڈسپلین ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے لہذا ڈیوٹی کے دوران ہمیشہ بہترین انداز میں وردی زیب کرنا سمیت دیگر بنیادی و ضروری لوازمات کی بجاوری ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس محددو وسائل پر اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ پولیس کی ڈیوٹی بہت بڑی سعادت اور عبادت ہے لہذا فرض شناسی و ایمانداری کی پہلو سے ہمیشہ جڑی رہیں۔ مختلف دفاتر میں مساٸل لیکر آنے والے ساٸلین کی مسائل بلاتاخیر حل کریں۔ پولیس دربار کی اختتام پر ڈی آٸی جی بلتستان اور ایس ایس پی شگر نے مختلف پیشہ وارانہ امور میں بہترین کارگرگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور جوانوں کو تعریفی سند سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ پولیس کے زیر گورنمنٹ وہیکلز کا معائنہ و جائزہ لیا

دن بھر کی اہم خبروں کی اہم لنک ملاحظہ فرمائیں

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ مرہ پی رنگا میں جاری دریائی کٹاو سے متاثرہ ایریاز کا دورہ، وقتی تدارک کے لئے ان شاءاللہ کوئی نہ کوئی اقدام ضرور اٹھائیں گے

آر ایچ سی شگر میں تعینات واحد میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس ساجد کا تبادلہ ، متبادل ڈاکٹر تعینات نہ ہوسکا۔ سول سوسائٹی شگر

urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں