ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ مرہ پی رنگا میں جاری دریائی کٹاو سے متاثرہ ایریاز کا دورہ، وقتی تدارک کے لئے ان شاءاللہ کوئی نہ کوئی اقدام ضرور اٹھائیں گے
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ مرہ پی رنگا میں جاری دریائی کٹاو سے متاثرہ ایریاز کا دورہ، وقتی تدارک کے لئے ان شاءاللہ کوئی نہ کوئی اقدام ضرور اٹھائیں گے
شگر(5 سی این نیوز) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ مرہ پی رنگا میں جاری دریائی کٹاو سے متاثرہ ایریاز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے عوام الناس کو پہچنے والے نقصانات کا مشاہدہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا دریائی کٹاؤ سے عوام الناس کی ملکیتی اراضی، درختان، شاہراہ عام اور چراگاہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے ڈی سی شگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال گلگت بلتستان کے دیگر حصوں کی طرح شگر میں موسمی تبدیلی کا شدید اثر ہے گرمی میں غیر معمولی اضافے کی باعث گلیشئیرز کا پگھلاؤ زیادہ ہو رہے ہیں جس سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گئی ہے جس سے ضلع کے مختلف ایریاز میں انفراسٹرکچرز تباہ ہو رہے ہیں مرہ پی رنگا میں بڑے لیول پر بند باندھنے کی ضرورت ہے جس کے لئے پہلے ہی فیڈرل فلڈ کمیشن پاکستان کو درخواست کیا جاکر سکیم منظور ہو چکا ہے جس پر آئندہ سال کام شروع ہوگا البتہ کٹاؤ کی وقتی تدارک کے لئے ان شاءاللہ کوئی نہ کوئی اقدام ضرور اٹھائیں گے۔ موقع پر موجود عمائدین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
urdu news