شگر ، کے ٹو ریسکیو مشن کامیاب ۔، کوہ پیما محمد حسن شگری کا نعش شگر پہنچ گئے ،میت آبائی گاوں روانہ

Rescue mission successful in Shigar, mountaineer Muhammad Hasan Shigari's body reached Shigar, body left for native village.

شگر ، کے ٹو ریسکیو مشن کامیاب ۔، کوہ پیما محمد حسن شگری کا نعش شگر پہنچ گئے ،میت آبائی گاوں روانہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
کوہ پیما محمد حسن شگری کا نعش شگر پہنچ گئے ۔ پاک آرمی نے بیس کیمپ سے داسو تک فری ہیلی سروس دی ۔ محمد حسن شگری پچھلے سال جولائی میں بوتل نیک کے مقام پر ایک المناک حادثے میں جانبحق ہوئے تھے ، ڈی سی شگر کی خصوصی کوششوں سے ایک سال بعد نعش کو لانے کےلیے ریسکیو مشن کامیاب ہوا۔ معروف کوہ پیما نائلہ کیانی کے سربراہی میں سدپارہ سے تعلق رکھنے والے پانچ ہائی پورٹرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ لوکل ہائی پورٹرز کی ٹیم نے بوتل نے سے لاش کو بیس کیمپ تک لا کر تاریخ رقم کر دی
لوکل ہائی پورٹرز نے اپنے جان کی بازی لگا دو دن کے طویل مشقت سے نعش نیچے لانے میں کامیاب ہوئے۔
مرحوم کوہ پیما محمد حسن شگری کی نعش حیدر آباد سے جانب آبائی گاؤں تھماچو روانہ ، مرحوم کوہ پیما محمد حسن شگری کے نعش کچھ دیر بعد آبائی گاؤں تھماچو تسر پہنچ جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس میں حصے لینے والے ریسکیو ٹیم ، پاک آرمی ، میڈیا اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

شگر، کے.ٹو کی تاریخ میں پہلی بار بوتل نیک سے کسی کلائمبر کی میت نیچے لانے کا مشن، جسے معروف کلائمبر نائلہ کیانی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپس لانے کا فیصلہ کیا

Rescue mission successful in Shigar, mountaineer Muhammad Hasan Shigari’s body reached Shigar, body left for native village.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں