شگر، کے.ٹو کی تاریخ میں پہلی بار بوتل نیک سے کسی کلائمبر کی میت نیچے لانے کا مشن، جسے معروف کلائمبر نائلہ کیانی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپس لانے کا فیصلہ کیا

urdu news

شگر، کے. ٹو کی تاریخ میں پہلی بار بوتل نیک سے کسی کلائمبر کی میت نیچے لانے کا مشن، جسے معروف کلائمبر نائلہ کیانی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپس لانے کا فیصلہ کیا
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز)کے ٹو کی تاریخ میں پہلی بار بوتل نیک سے کسی کلائمبر کی میت نیچے لانے کا مشن. دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو بوتل نیک پر جان بحق غریب ہائی پورٹر محمد حسن شگری کی میت لیکر ریسکیو ٹیم ABC پہنچ گئے.موسم صاف رہا تو میت کو ہیلی کاپٹر کے زریعے آبائی علاقہ تسر منتقل کیا جائے گا. شگر سے تعلق رکھنے والے ہائی پورٹر محمد حسن گذشتہ سال بوتل نیک پر جان بحق ہوا تھا اور میت بوتل نیک پر موجود تھا ۔ جسے معروف کلائمبر نائلہ کیانی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپس لانے کا فیصلہ کیا۔میت لانے کی مشن معروف نائلہ کیانی اور ڈپٹی کمشنر شگر کی مشترکہ کوششوں سے ہورہے ہیں. سکردو سے تعلق رکھنے والے ہائی پورٹرز کی ریسکیو ٹیم محمد حسن کی میت کو کیمپ 2 سے اے بی سی روانہ ہوگئے. میت آج شام تک کے ٹو بیس کیمپ پہنچ جائے گا. میت کو لوکل پورٹرز کندوھون پر اٹھا کر لارہے ہیں۔ موسم صاف رہنے کی صورت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی گاؤں روانہ کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں