گلگت نلتر 18 میگا واٹ کے ان ٹیک چینلز سے سیلابی ملبے کو ہنگامی بنیادوں ہٹا کر فعال کرنے کے لیے وزیر اعلی کا ہدایت

گلگت ، وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی مشیر برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ نے نلتر 18 میگا واٹ کے ان ٹیک چینلز سے سیلابی ملبے کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کرنے اور نلتر 14 میگا واٹ کو بھی فوری طور پر فعال بنانے کیلئے جاری بحالی کام جائزہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے خصوصی احکامات پر صوبائی مشیر برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ نے سیلاب سے متاثرہ نلتر پاور ہاوس کا دورہ کیا اور گلگت شہر کو بجلی بحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے نلتر 18 میگا واٹ کے ان ٹیک چینلز سے سیلابی ملبے کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کرنے اور نلتر 14 میگا واٹ کو بھی فوری طور پر فعال بنانے کیلئے جاری بحالی کام کی ذاتی طور پر مانیٹرینگ کی اور محکمہ برقیات کے حکام کو بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات پر زور دیا۔

اس موقع پر چیف انجینیئر واٹر اینڈ پاور، سپرٹنڈنگ انجینئر واٹر اینڈ پاور ایگزیکٹو انجینیئرز واٹر بھی انکے ہمراہ تھے اور محکمہ برقیات کی گزشتہ رات سے جاری بحالی کی کوششوں کے بعد گلگت شہر کو بجلی بحال کی گئی۔

اسکردو فاطمہ جناح ویمن کالج میں جاری ایس سی او فری آئی ٹی ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

Review ongoing maintenance work to clear the flood debris from these technical channels of Naltar 18 MW on an emergency basis and to make Naltar 14 MW also operational immediately.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں